میہڑ کچے میں آپریشن،2ڈاکوں گرفتار،ٹھکانے تباہ، اسلحہ مسروقہ مال برآمد


میہڑ  (نامہ نگار)میہڑ ضلع کے 25 تھانوں کی پولیس کا کچے میں ڈاکوں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن،ڈاکوؤں کی پناہ گاہیں تباہ،  2 مقابلوں میں 2 ڈاکوں  سمیت آپریشن میں 30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو کی ہدایات پر ضلعے کے کچے کی ایریا میں پولیس نے ڈاکوں اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی عبدالخالق وگن کی زیر قیادت میں  ضلعے کے 25 تھانوں کی پولیس اہلکاروں  اور سی آئی اے پولیس نے ڈاکوؤںکا  سر گرم ملزمان اشتہاری ملزمان سمیت گرفتاری کیلئے   کچے کی ایریا جھلو تھانہ کی حدود میں  دانائی چانڈیو کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ ملزمان کی آماجگاہوں کی سرچ آپریشن کیا۔مجرموں کی ممکنہ موجودگی والی متعدد پناہ گاہوں و مکانات کی تلاشی لی، پناہ گاہیں ختم کی گئیں،پولیس نے  درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ریکارڈ ویریفکیشن اور انٹرو گیٹ کیا۔پولیس نے کئی گھنٹوں تک ٹارگٹڈ آپریشن کرتی رہی اور کچھ افراد کو بعد میں تفتیش کے بعد  رہا کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 افراد کو مشتبہ ہونے  کی بنیاد پر حراست میں لے  رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف میہڑ اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کے قریب دڑو روڈ اور پہلجی روڈ  پر  2 الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکوں جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ ملزم  عبدالستار ملاح اور کامران سولنگی  کو پولیس نے گرفتار کرکے 2 پسٹل اور گولیاں بر آمد  کرنے کا دعوی کیا،ایک مقام پر چھاپہ مار منشیات فروش صوبت زرداری  اور عاشق جانوری کو گرفتار کرکے 990 گرام چرس اور زیڈ ایکس چھالیہ  سمیت گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔اس کے علاوہ   ضلعے کے مختلف تھانوں کی پولیس نے  کارروائی کے دوران اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کی دعوی ،ادھر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں جرائم پیشہ ملزمان اور سماج دشمن عناصروں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قانون کی رٹ قائم کی جائیگی۔ امن و امان کی صورتحال بھتر کرنے کیلیئے جرائم پیشہ ملزمان کو جڑ سے ختم کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن