بلڑی شاہ کریم پولیس کا چھاپہ، دیہاتیوں کی مزاحمت


بلڑی شاہ کریم(نامہ نگار) تعلقہ بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کی حد کے گائوں محب ملاح میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے شہر جھرک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی قیادت میں آٹھ سے زائد پولیس موبائلوں میں سوار درجنوں پولیس اہلکاروں کا چھاپہ،1دیہاتی مجنوں ولد حسین ملاح گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مقامی دیہاتیوں کی جانب سے مزاحمت پر چار پولیس اہلکار اور کچھ خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔رابطہ پر ڈی ایس پی بلڑی شاہ کریم سید مجاہد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ چار روز پہلے جھرک پولیس اسٹیشن کی حد میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے سیلز مین سے رہزنوں کی جانب سے 35 لاکھ روپے چھینے گئے تھے۔جھرک پولیس کی جانب سے ایک رہزن کی گرفتاری پر اسکی نشاندہی پر کاروائی کرکے ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن