قومی اداروں کی نجکاری سے ملک تباہ کیا جارہا ہے، سید زاہد حسین 


سکھر(بیورو رپورٹ)واپڈا کی نجکاری آؤٹ سورسز فیڈر دینے سمیت ملازمین کے جائز حقوق کیلئے سکھر میں بھی واپڈا ملازمین سڑکوں پر نکل آئے،پریس کلب کے سامنے ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی دھرنا، نعریبازی ،حکومت وقت سے نوٹس لیکر فیصلہ واپس لینے اورمطالبات تسلیم کرنے کا پرزورمطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین مرکز کی کال پر ملک کے دیگر شہروں سمیت سکھر میں بھی سیپکو ملازمین کی کثیر تعداد نے  واپڈا کی ممکنہ نجکاری سمیت 11کے وی فیڈرز کی آوٹ سورسنگ ،مہنگائی،اسٹاف کی کمی، بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے زیر اہتمام سرکل آفیس تا پریس کلب اور بعد ازیں گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ،سکھر پریس کلب پر ملازمین نے ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی دھرنا دیا دھرنا جلسے کی شکل اختیار کر گیا ،احتجاجی ریلی ،دھرنے کی قیادت سید زاہد حسین شاہ ،شجاعت علی گھمرو،دادا دیدار حسین ،اشفاق احمد مہر ،دریاء  خان ،ہدایت اللہ کورائی ،عبدالرؤف دایو ،عبدالخالق ساوند،خلیل احمد ڈومکی،جاوید عباسی،عقیل احمد دایو ،کامران میرانی، سرتاج میرانی کررہے تھے جبکہ سیپکو کی تمام ونگز، آپریشن،ایم اینڈ ٹی،جی ایس او،جی ایس ای ،ایس اینڈ آئی ، کنسٹرکشن،ایف ڈی آفس ، چیف آفس، واٹرونگ،کمپیوٹر سینٹر ،آڈٹ آفس ریجنل ٹریننگ سینٹر ریجنل کسٹمر سینٹر کے تمام عہدیداران و محنت کش اسٹاف نے شرکت کی ،اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک کو گروی رکھ رہی ہے ،قومی اداروں کی نجکاری کرکے ملک کو تباہ کیا جارہا ہے جو شرمناک عمل ہے ایک طرف ملک میں مہنگائی کا بحران ہے تو دوسری جانب حکومت ملازمین کو بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہر آنے والے حکمران نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور آج ہمیں غلام بنایا جارہا ہے  یہ عمل اب بند کردینا چاہئے ورنہ یہ محنت کش حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کردینگے حکومت تحمل سے کام لیں اور ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنے عوام دشمن اور ملازم دشمن فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی الفور نجکاری بند کریں بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی واضع رہے کہ سکھر زون سے ملحقہ خیرپور، رانیپور،گھوٹکی،میرپور اپنے ڈویڑنز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن