ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا: احسان اللہ ورک


کامونکی(نمائندہ خصوصی)حکومت نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیاہے،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی دلدل میں قوم کو جان بوجھ کر پھنسایا جارہا ہے کشکول اٹھائے حکومتی ٹولہ نگر نگر بھیک مانگ رہا ہے،ان خیالات کااظہار صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کامونکی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیوں کاانتقام عوام سے مہنگائی کی صورت میں لے رہی ہے۔نااہل حکمران ٹولہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،حکومت وقت نے غریب آدمی کو زندہ درگورکرکے رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن