اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبا کا دورہ  ٹراماسنٹر، طبی سہولیات کا  جائزہ لیا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین نے ٹراماسنٹر کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، صفائی ، ادویات کی دستیابی ، سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہیپاٹائٹس  کے مریضوں کے علاج کیلئے قائم کے پی ایل آئی سنٹر کا دورہ کیا اوروہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ٹراماسنٹر میں زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔

ای پیپر دی نیشن