گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) امپورٹڈ سرکار نے 10مہینوں میں معاشی تباہی کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ، نالائق حکومت کے فیصلے ترقی کرتے پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوئے اور معاشی تباہ کاریوں کے نہ رکنے والے سلسلے کا آغاز ہو گیا، آئے روز بجلی، گیس ، ڈالر ، پٹرول ڈیزل، اشیائے ضروریہ مہنگی کرکے عوام کی زندگی اجیرن کی جا رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے 1ارب ڈالر لینے کیلئے ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کیا جانے لگا ہے جو مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کرنے کا موجب بنے گاان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت مہر سرفراز کے بھانجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔