گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر روزانہ مہنگائی بم گرایا ہے، دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عوام پریشان کن حالات کا سامنا کررہی ہے، اسوقت پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے کاروبار تباہ ہو رہا ہے اور عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے، ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، صرف اور صرف عمران خان ہی پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھال سکتا ہے،عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود میدان میں ڈٹ کر کھڑا ہے،گوجرانوالہ پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار پی پی 64خان کلیم اللہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرادیا :ڈاکٹر یاسمین راشد
Feb 16, 2023