گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ملک کو خوشحالی دینے کے نام پر مسلط کردہ حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ مہنگائی کا سیلاب عوام کو ڈبو رہا ہے پٹرول ، بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں 124 اضافے کا بم عوام پر گرا دیا گیا ۔ لوگوں کو کفایت شعاری کا درس دینے والا ٹولہ اپنی مراعات کم نہیں کرتا اور عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے درپے ہے ، نااہل سرکار کے عوام دشمن فیصلوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔