گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ملک کو خوشحالی دینے کے نام پر مسلط کردہ حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ مہنگائی کا سیلاب عوام کو ڈبو رہا ہے پٹرول ، بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں 124 اضافے کا بم عوام پر گرا دیا گیا ۔ لوگوں کو کفایت شعاری کا درس دینے والا ٹولہ اپنی مراعات کم نہیں کرتا اور عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے درپے ہے ، نااہل سرکار کے عوام دشمن فیصلوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خوشحالی کے نام پر مسلط حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا: صدیق مہر
Feb 16, 2023