ویلنٹائن ڈے جیسی بیہودہ حرکات و رسومات کا انعقادشرمناک فعل ہے:پیر داد رضوی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان مولانا پیر محمد داد رضوی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ویلنٹائن ڈے جیسی بیہودہ حرکات و رسومات کا انعقاد نہایت شرمناک فعل ہے۔ افسوس کہ آج کئی مسلمانوں کو رسول پاک کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے تو شرم محسوس ہوتی ہے لیکن یہود و ہنود کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں کچھ خیال نہیں آتا جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن