عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں: ایس اے حمید ایڈووکیٹ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق مشیروزیر اعلیٰ پنجاب و ا یم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی نا اہلی ،نالائقی، کرپشن اور عوام پر بجلی ،گیس ،پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کے نتیجہ میں سیاسی وجود عوام کی نگاہوں میں ختم ہو چکا ہے۔عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں اوردو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیںکیونکہ تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 2سو سے 3سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔اب پی پی ،ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔عنقریب ن لیگ کا حشر پیپلز پارٹی سے بھی بدتر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن