گوجرانوالہ:طلباء اور اساتذہ نے وزیراعظم زلزلہ متاثرین فنڈزمیں20ہزار جمع کروا دئیے


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سیٹلائٹ ٹائون نیشنل سکول فور ڈیف اینڈ ڈمب کے بچوں اور اساتذہ نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 20 ہزار روپے فنڈز اکٹھا کر کے وزیراعظم پاکستان کے زلزلہ متاثرین اکائونٹ میں جمع کروا دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم ،سوشل ویلفیئر آفیسر شمائلہ افتخار اور چیئرمین ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر ایسوسی ایشن شیخ نعمان ریاض نے کہا ہے کہ سننے اور بولنے کی قوت سے محروم بچوں کا حوصلہ دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں کہ کس طرح اپنی پاکٹ منی کو جوڑ کر ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے ان بچوں نے اپنا حصہ ڈالا، یقینا وہ قابل تحسین ہے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کا ہر بچہ اور ہر پاکستانی ترک اور شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اس موقع پر چیئرمین نیشنل انسٹیٹیوٹ ڈیف اینڈ ڈمب شیخ نعمان ریاض نے اساتذہ کا بھی فنڈریزنگ میں حصہ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن