پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے: خرم ریاض کاہلوں 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے نام پر اقتدار حاصل کرنیوالوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے غریب آٹے کے حصول کے لیے مجبور ہیں کسی قسم کا ریلیف دینے کے بجائے غریب سے صحت کارڈ جیسی سہولت بھی چھین لی گئی ہے موجودہ دور میں غریب کا جینا مشکل ہو چکا ہے تحریک انصاف کے دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو پچھلے تیس سالوں میں نہیں ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور مہنگائی کے باوجود عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی گئی کیونکہ عمران خان کرپشن نہیں کرنے دیتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن