شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث ن لیگ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ن لیگ کے رہنمائوں نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز سمیت حمزہ شہباز اور دیگر کو چار سال انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد متین ڈوگر نے کہا کہ سیاست میں بدتمیزی گالم گلوچ کا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے اب بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا محب وطن لوگوں کیخلاف زہریلا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
شریف خاندان نے جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا : راشد متین
Feb 16, 2023