اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا اور بے حرمتی کی ۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں185 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا۔قابض فوج کے گھیرائوسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کیاللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔