لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی ہے ، دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں پی ٹی آئی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر نے استعفی منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا ، الیکشن کمیشن نے استعفی منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا ،لہذا عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ 2 فروری کوبھی تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔