لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحہ شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے لسبیلہ ہیلی کاپٹرسانحہ شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے شخص کو5سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔فیصل آباد کے سکندر زمان نےلسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں۔گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی تھی ، جس کے بعد ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 اور 24سی کے تحت کارروائی کی گئی۔یاد رہے کہ لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔