وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 16 سے 22 فروری تک جرمنی، ہنگری اور لتھوانیا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 16 سے 20 فروری تک میونخ سکیورٹی کانفرنس 2023ء میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیر خارجہ دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔لتھوانیا کے وزیر خارجہ کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری 20 سے 21 فروری کو ولنیئس کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران حکومت پاکستان اور حکومت لتھوانیا کے درمیان سیاسی مشاورت اور مفاہمت پر بات چیت ہو گی، بلاول بھٹو زرداری لتھوانیا کے ہم منصب اور لتھوانیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔بیرونی دورے کے آخری مرحلے میں وزیر خارجہ 21 سے 22 فروری تک ہنگری کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ دو طرفہ تعاون سے متعلق دو مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔
بلاول بھٹو کے جرمنی، ہنگری اور لتھوانیا کے دورے کا اعلان
Feb 16, 2023 | 16:27