دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Feb 16, 2023 | 18:53

ویب ڈیسک

مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں. اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟عدالت کی جانب سے استفسار پر دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

واضح رہے کہ مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں