آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے جمعرات کو اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی۔‘‘ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے، اور 2022 کی وفاقی انتخابی مہم کے دوران ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ البانیز کی عمر 60 سال ہے، انھوں نے مئی 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
دوسری طرف جوڈی ہیڈن فنانس اور بینکنگ سکیٹر میں طویل وقت گزارا ہے، اور اس وقت ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پبلک سیکٹر یونین میں وومنز آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ البانیز کے ساتھ کئی سرکاری دوروں پر گئی ہیں جن میں اکتوبر میں البانیز کا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔