جی ڈے اے کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج جامشورو میں دھرنا

Feb 16, 2024 | 09:53

 عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) آج جامشورو شاہراہ پر دھرنا دے گی۔جی ڈی اے کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کیخلاف جامشورو انٹرچینج کے مقام پردھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے حر فورس اور فنکشنل لیگ کے کارکن پہنچ رہے ہیں، دھرنے کا آغاز آج صبح 11 بجے ہو گا۔اس حوالے سے موٹروے پولیس نے اندرون سندھ سے کراچی آنے اور جانے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔جی ڈی اے کے دھرنے سے پیر پگاڑا، ڈاکٹرصفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو اور ذوالفقارمرزا، سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں