پاکستان کا1960 کے سندھ طاس معاہدے پرسختی سے عملدرآمدکامطالبہ

اقوام متحدہ(کے پی آئی)پاکستان نے آبی بحران سے نمٹنے کے لئے1960 کے سندھ طاس معاہدے پرسختی سے عملدرآمدکامطالبہ کیاہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ پاکستان دریائے سندھ کے طاس کومحفوظ بنارہاہے جوساڑھے بائیس کروڑ سے زائدلوگوں کے لئے غذائی تحفظ کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ مقصد کے حصول کے لئے پاکستان نے دریائے سندھ کواس کی اصل حالت میں بحال کرنے کاکثیرجہتی منصوبہ Living Indus Initiativeشروع کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن