ارکان کے جارحانہ بیانات، امیر کویت نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

Feb 16, 2024

کویت سٹی (نوائے وقت رپورٹ) کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا۔ شاہی فرمان کے مطابق پارلیمان کی تحلیل کا فیصلہ ارکان کے جارحانہ اور بے قابو بیانات پر کیا گیا۔ کویتی پارلیمان میں حزب اختلاف کے ایک رکن نے امیر کویت کے خطاب پر تنقید کی تھی، سپیکر نے امیر کویت پر تنقید کرنے والے رکن کی تقریر پر حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے 44 ارکان نے تنقید تقریر حذف  کرنے کی مخالفت کی جبکہ تنقیدی تقریر حذف نہ کرنے کے خلاف حکومتی ارکان نے بدھ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ کویت کے قوانین امیر کویت پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے۔

مزیدخبریں