پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پی کے کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ جلد پشاور کا دورہ کر کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ اداروں کو اعتماد میں لیں گے اور اعتماد دیں گے، ایک انٹرویو میں علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں، باہمی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے۔ صوبے میں صحت انصاف کارڈ فوری شروع کریں گے۔ لنگر خانے اور پناہ گاہیں بھی دوبارہ شروع کریں گے۔ حکومتی وسائل پناہ گاہوں کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ فلاحی کاموں کو فروغ دیا جائے گا۔ مالی مشکلات کے حل کی کوششیں شروع ہیں، مسائل ختم ہو جائیں گے۔ خیبر پی کے کو ویلفیئر صوبہ بنا کر امن و امان کی صورتحال بہتر کریں گے۔