پلاور + لاہور (آئی این پی) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔
علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری، پی ٹی آئی اشتہاری رہنمائوں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
Feb 16, 2024