اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہو گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کی تیسری نشست جمعہ کو ہو گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں کمیٹیاں اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کل تیسرا راؤنڈ منعقد کریں گی۔ تیسرے راؤنڈ میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔