ٹیکنو سپارک نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے معروف سمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو سپارک برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹیکنو اور نامور نوجوان پاکستانی کرکٹر کے درمیان اس شراکت کی ٹیگ لائن 'Stop at Nothing,'  ہے،جو اختراعی مصنوعات اور بہترین کارکردگی کی فراہمی پر زور دیتی ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کی سپارک20سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر انتخاب ان کیلئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے،ٹیکنو ایک ایسا نام ہے جو بہترین کارکردگی کیلئے میرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ٹیکنو پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو اپنی نئی سپارک20 سیریز کے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن