لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کے معروف استاد اور قاسم علی فاؤنڈیشن کے سربراہ قاسم علی شاہ نے دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تعلیم کی ترویج اور نوجوانوں سے جڑے مختلف منصوبوں پر دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔