لاہور(نامہ نگار)وحدت کالونی پولیس نے نبیل،زبیر، عقیل،فریاد،ریاض اوراکرم کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔مغلپورہ پولیس نے آن لائن جوا کرانیوالے 16 ملزمان شوکت،وسیم،ساجد، عرفان،ا لیاس، علی، ریاض، شاہد، اسماعیل،نورزاہد،رمضان،عاصم، غلام محمد،رمضان،عمراور مبین کو گرفتار کرکے جوئے پر لگائی گئی رقم ، 16موبائل فون، ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جوا‘22ملزم گرفتار‘رقم ‘اسلحہ برآمد
Feb 16, 2024