لاہور(نامہ نگار)پی پی پی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری احمد جواد رانا نے نگران حکومت کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں مذید65فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا نئے اضافے کا اثر ٹیکسٹائل ،کھاد،اور دیگر صنعتوں پر پڑیگا جس کے نتیجے میں نہ صرف ہماری برآمدات متاثر ہونگی بلکہ انڈسٹری بھی بند ہونے کے خدشات ہیں۔