پاکستانی قوم کو آئی ایم ایف کے بھٹی میں جھونک دیا گیا : خالد مسعود سندھو

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت پر شدید ردعمل دیتے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو آئی ایم ایف کے بھٹی میں جھونک دیا گیا ہے۔ سال میں تین تین بار گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے جبکہ دوسری طرف گیس اور بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کے کاروبار زندگی تباہ کر دیئے ہیں۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ جس قدر معاشی ظلم قوم پر کیا گیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ عوام کے پاس ایک وقت کیلئے کھانا موجود نہیں ہے جبکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

ای پیپر دی نیشن