لاہور بزنس سکول کے تحت سپرنگ 2024 کے سیمسٹرکی اور ینٹیشن

Feb 16, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں لاہور بزنس سکول کے تحت سپرنگ 2024 کے سیمسٹرکی اور یئنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اورینٹیشن ویک کے تحت تعارفی سیشن میںڈاکٹر سونیا منیر،ڈاکٹر عائشہ افتخار، ڈاکٹر البرٹ جون،،ڈاکٹر رضوان علی، ڈاکٹر ارقم جاوید کیانی، ڈاکٹر عافیہ ،ڈاکٹر نصرت احسان ، ڈاکٹر محمود رحمانی، عاصم گل ، ضیاء الحق،خواجہ ایاز، شان اے محمد، رافعہ شفقت ، محمد عتیب ،محمد ابو بکر ، سمیت دیگرفیکلٹی ممبران، ایڈمن سٹاف اورسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تعارفی سیشن سے خطاب کر تے ڈاکٹر سونیا منیر نے کہا  اورینٹیشن ویک کا مقصد نئے آنیوالے سٹوڈنٹس کوتعلیمی امورسے متعلق مختلف پروگراموںسے آگاہ کرنا ہے۔ طلبہ و طالبات کو بتایا گیا کہ سیمسٹر سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔ سٹوڈنٹس مختلف مہارت و ہنر کو کیسے بہتر بنائیں گے۔ ایل بی ایس سوسائٹیز میں کیسے ممبرشپ لے سکتے ہیں۔ تعارفی سیشن میں طلبہ کو یونیورسٹی کے ماحول اور تعلیمی امور کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

مزیدخبریں