کامونکی:4ڈاکو شہری کے گھرسے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چارمسلح ڈاکو شہری کے گھر میں گھس کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔گذشتہ رات عبداللہ روڈ کے علی رضا نے دستک ہونے پر دروازہ کھولا تو چار ڈاکو زبردستی اسکے گھر میں گھس گئے اور یرغمال بناکر اْنیس ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...