نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کا کوٹ لدھا کا دورہ کیا اور عوام کو سہولت کے لیے تھانہ کوٹ لدھا میں قائم پولیس خدمت مرکز کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او ایازسلیم کا کہناتھاکہ عوام کہ آئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوام کو انکی دہلیز پرسہولیات فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔پنجاب پولیس کو عوام دوست پولیس بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں خدمت مرکز میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ گمشدگی رپورٹ لرننگ ٹریفک لائسنس سمیت دیگر سہولیات مہیا ہوں گی۔