پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے روزانہ 100 سے 150 چھکوں کی پریکٹس کے بیان کو غلطی قرار دیدیا۔اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔جس کے بعد ایشیا کپ میں آصف علی کی ناقص کاکردگی کے بعد ان کے بیان پر انھیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے حال ہی میں میڈیا گفتگو کے دوران آصف علی نے کہا کہ میں پیٹرول تو نہیں پیتا کہ روزانہ 300 چھکے ماروں ؟ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کیمپ کے دوران چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا رہا مگر اس بیان پر میری بھی غلطی تھی اور لگانے والے کی بھی۔
پیٹرول نہیں پیتاکہ 100سے 150چھکے ماروں
Feb 16, 2024 | 14:42