تحریک عدم اعتماد قمرباجوہ نے کروائی تو فضل الرحمان نے واپس لینے کا کیوں کہا ؟

Feb 16, 2024 | 16:33

 پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءملک احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا کی تقاریر سے پتہ چلا کہ بانی پی ٹی آئی بیرونی آلہ کار ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔لاہور میں ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءمسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق باتیں جلی حروف میں لکھنی چاہئیں۔ کیا کوئی ہمیں یہ کہے گا کہ آپ لوگ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں؟ کیا کوئی کسی کو تحریک عدم اعتمادکیلئے دباوٴ ڈال سکتا ہے؟۔تحریک عدم اعتماد اگر قمرباجوہ نے کروائی تو فضل الرحمان نے واپس لینے کا کیوں کہا؟ ملک احمد خان نے فضل الرحمٰن کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی، ’مولانا فضل الرحمان نے تو باجوہ سے کہا تھا تحریک عدم اعتماد سے کیوں منع کررہے ہیں، مولانا نے کہا تھا کہ جنرل صاحب آپ ہمیں دستبردار کرنے کیلئے کیسے کہہ سکتے ہیں؟جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جارہی تھی تو جنرل (ر) باجوہ نے مخالفت کی تھی، قمر باجوہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد نہ لاوٴ، قمرباجوہ نے سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ تحریک واپس لیں تو الیکشن ہوجائیں گے لیکن فضل الرحمٰن نے قمرباجوہ کی تجویز مسترد کردی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کی توہین کی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرنیوٹرل ہونےکا بیان دے چکے تھے۔مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ2013 کا دھرنا احتجاج کے نام پر فساد تھا۔پی ٹی آئی عدالتوں کے خلاف بھی سازش کر رہی ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے تھے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک اور سیاست کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔2014 میں وہ احتجاج نہیں بلکہ اسلام آباد پر حملہ تھا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 2014 میں اسلام آباد کا محاصرہ کیا تھا۔

مزیدخبریں