ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے آج امریکہ کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں،مریم اورنگزیب

Feb 16, 2024 | 16:48

 پاکستان مسلم لیگ کی رہنماءمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے آج امریکہ کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں کہ امریکہ الیکشن میں مداخلت کرے،امریکہ نے تو آپکی سائفر کیس میں حکومت گرائی تو اب ان سے کیوں مدد مانگ رہے ہیںجھوٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے فارم 45کی اصلیت کیا ہے۔ماڈل ٹاﺅن میں عطاءاللہ تار ڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہم بھی ایک وائٹ پیپر تیارکررہے ہیں۔ 

جب الیکشن کا رزلٹ آنا شروع ہوا اور فارم 45 مرتب کئے جا رہے تھے، سوشل میڈیا پر فارم 45 فلوٹ کروایا گیا اس وقت وہ مرتب کیے جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشتگردی پر 100ارب روپے خرچ کئے گئے یہ جرم پر پورا ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے ڈیجیٹل دہشتگردی کی ہے۔محض 5 یا 10فیصد ابتدائی رزلٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے گئے۔ے پی میں کوڑے دانوں میں شیر کے نشان والے بیلٹ پیپر نکلے ہیں۔پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45تیار کئے ہیں۔الیکشن رزلٹ آگئے ہیں ، اب یہ بے نقاب ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں آپ جشن منارہے ہیں اورپنجاب میں دھاندلی کا رونا رورہے ہیں۔ان کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں ہے، ایسے بیانات پر حساب کتاب ہوگا۔مریم اورنگزیب اور عطاءاللہ تارڑ نے میڈیا کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے رزلٹ مرتب ہو رہے تھے اور میڈیا پر چل رہے تھے مگر ان کی جانب سے جھوٹا بیانیہ ٹی وی چینلز پر چلایا جا رہا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جو فارم 45جب ٹی وی دکھائے گئے اس وقت تک تو وہ مکمل بھی نہیں ہوئے تھے اور تمام حلقوں میں بن رہے تھے۔چھ فیصد الیکشن رزلٹ پر تعصب بنایا گیا ۔ہم نے الیکشن کمیشن میں اطلاع دی رزلٹ روکا جارہا ہے۔فارم 45میں سب سے زیادہ آزاد لوگ جیتے اگر وہ جعلی ہیں تو اس کا مطلب آزاد لوگ جیتے ہی نہیں۔خالی سکرین شارٹس فارم 45کہاں سے آئے صرف سکرین پر ہی تھے۔ لطیف کھوسہ نے عدالت میں جج کے سامنے ٹی وی پر چلائے جانے والے 45دکھائے ۔ہم اپنے اعتراضات ایک پلیٹ فارم پر لے کر گئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا جو فارم 45کو دینے کا کہا گیا اس نے کیا کرنے ہیں۔آپ جعلی اور اصل فارم 45 کی تصدیق کرالیں۔اگر دھاندلی ہوتی تو کیا راناثنااللہ اور سعد رفیق ہارتے۔جب عدالت گئے تو مخالفین کے وکلاءنے فارم 45 کی جگہ ٹی وی کے سکرین شاٹس جمع کروائے گئے۔ ہم ذمہ دار جماعت ہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی سانپ کی پٹاری نہیں ثبوت ہیں۔ہم میڈیا کو بتاتے رہے کہ یہ فارم 45 غلط ہیں۔مہم چلائی گئی الیکشن نہیں ہو رہے ن لیگ بھاگ رہی لیکن آٹھ فروری کو الیکشن بھی ہوگئے اور ن لیگ نے بہترین حکمت عملی سے الیکشن بھی لڑا۔8 فروری کو انتخابات میں 8، 9 سال کا انتظار ختم ہوا۔2013 کے بعد اصلی الیکشن ہواکیونکہ 2018 میں آر ٹی ایس کو بیٹھا کر الیکشن ہوا تھا۔ الیکشن میں فتنہ و سازشی گروہ نے کے پی کو ڈھاکہ بنانے کے بیانات دئیے۔یہ ملک میں دوبارہ ناکام سازش کو مکمل کرکے عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ہم نے تمام تصدیق شدہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔

مزیدخبریں