جے یو آئی (ف) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ہے، پی پی اور ن لیگ بتا دیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن نہیں دی۔پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد حافظ حمد اللہ نے ایک بیان جاری کیا۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے والی پارٹیاں اس کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں، جمعیعت علمائے اسلام نے باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے کی برملا مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند رے، پیپلزپارٹی کی قیادت رات کی تاریکی میں جیل میں عمران خان سے ملنے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔