الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے۔ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں الیکشن کمیشن اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنے ’اصلی‘ ہینڈل کو دکھایا ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، ’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک اصلی آفیشل Twitter ’X‘اکاونٹ ہے۔‘الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ GREY tick کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
پریس ریلیز
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)???????? (@ECP_Pakistan) February 16, 2024
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک اصلی آفیشل Twitter ‘X’اکاونٹ ہے، جو کہ GREY tick کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ باقی تمام Twitter ‘X’اکاونٹس جعلی ہیں۔#ECP pic.twitter.com/XE79eEYY3H
صارفین کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب دیگر تمام Twitter ’X‘اکاونٹس جعلی ہیں۔