رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، جمہوریت پر کھلا حملہ تھا: تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ چوری کیا گیا. ایک بار پھر پاکستان کے عوام کی رائے کو روندا گیا، یہ جمہوریت پر کھلا حملہ تھا۔شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، سیمابیہ طاہر، ریحانہ ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن مہم میں ہر روز ہمارے کارکنان کو اٹھایا جا رہا تھا. پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو تاریخی ووٹ دیا .جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے. رات 10 بجے تک جتنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے ان کے مطابق میں جیت رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پارٹی کا نشان لے کر عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا گیا. عوام نے اس کے باوجود تمام امیدواروں کے نشان یاد رکھے اور ووٹ کاسٹ کیا، جب تک جمہوریت کو موقع نہیں ملے گا پاکستان میں استحکام نہیں آئے گا۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، میں ایک گھریلو خاتون اور ماں تھی، میرے گھر پر خواجہ آصف نے ڈی پی او سے مل کر ظلم کرائے، مجھے بالوں سے گھسیٹا گیا. پاؤں پر شیشے مارے۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ہی ہم پر تشدد کیا .لیکن میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی اور خوف کے بت توڑے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے لاکھوں نوجوانوں نے میرا ساتھ دیا، ووٹ میرا نہیں بانی پی ٹی آئی کا تھا. شہر سیالکوٹ کے لوگ بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ جن لوگوں نے سروے کیا وہ کہتے رہے ماں جی آپ 90 فیصد جیت رہی ہیں. آر او آفس گئی تو وہاں پولیس اہلکار کھڑے تھے جنہوں نے تشدد کیا، میرے آر اوز کو اٹھا لیا گیا اور تشدد کیا گیا. خواجہ آصف بھی اپنا فارم 45 لائے۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں پر ظلم ڈھائے گئے ان کو اٹھایا گیا. ہر ماں اور بیٹی کے ساتھ ظلم نہ کرو. میں نے الیکشن پہلے بھی دیکھے، اس طرح کا پہلی بار دیکھا، اعلیٰ عدلیہ کی شکرگزار ہوں، جنہوں نے مجھے انصاف دیا۔

ای پیپر دی نیشن