پی ٹی آئی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے:چوہدری شبیر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر گادی اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس عوامی حمایت موجود ہے جسے متزلزل نہیں کیا جاسکتا قوم نے بانی تحریک انصاف کے نظریہ کو تسلیم کرتے ہوئے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے جسے تسلیم کرنے کی بجائے سیٹیں دھاندلی سے چھینی گئیں اور پارٹی کو کے پی کے میں حکومت سازی تک محدود کردیا گیا جس سے جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچا اور ملک و قوم کو اسی کا ابھی تک خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کپتان کے کھلاڑیوں نے ملک بھر میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اورکامیابی حاصل کر کے مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جبکہ انتخابی نتائج کے بعدکپتان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اورگزشتہ ایک سال میں حکمرانوں نے جس طرح ملک و قوم کا استحصال کیا اس کی بدترین مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن