کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیاسی جماعت کے چارارکان سمیت مزید سات افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے ہیں۔

Jan 16, 2011 | 14:42

سفیر یاؤ جنگ
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ کرکے مصطفیٰ نامی شخص کو قتل کردیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں سائٹ ٹاؤن کے سابق نائب ناظم پچاس سالہ بادشاہ خان پر موٹر سائکل سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ بادشاہ خان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں اور انھیں جائے وقوعہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ہوٹل میں بیٹھے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔سائٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔
مزیدخبریں