بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آٹھ انچ قُطرکی گیس پائپ لائن کودھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسزنےایک پائپ لائن میں نصب پانچ کلودھماکہ خیزمواد ناکام بنا دیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے قریب شدت پسندوں نے مین جنکشن کی آٹھ انچ قُطر کی پائپ لائن کودھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا۔جس کے بعد لوٹی گیس فیلڈ کو تین کنوؤں سے سپلائی منقطع ہوگئی ۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے روشن کالونی ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں نصب پانچ کلودھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔ان واقعات کے بعد اوجی ڈی سی کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ گیس کے اخراج کو روکنے کےلیے پلانٹ سے گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شرپسندوں نے درجن کے قریب گیس کے کنوؤں اور پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن