پی ایس او ترجمان کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی فی ٹن قیمت اس اضافے کے بعد پچپن ہزارآٹھ سو تیس روپے ہوگئی ہے۔ نیشنل ریفائنری اورپاکستان آئل ریفائنری نے بھی فرنس آئل کی فی ٹن قیمت ایک ہزارایک سو اکیس روپے بڑھا کرپچپن ہزار آٹھ سو بیاسی روپے کردی ہے۔ پاک عرب آئل ریفائنری نے فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں بارہ سو اکتالیس روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی قیمت اٹھاون ہزارآٹھ سو تیراسی روپے کردی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں فرنس آئل کی قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔