سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجن کے سی این جی سٹیشنزپیراور منگل کے روزبند رہیں گے، سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح بحال کی جائے گی، اُدھر لاہورکی صنعتوں کو شیڈول کے مطابق سولہ جنوری کی شام چھ بجے گیس کی فراہمی شروع کی گئی۔ آل پاکستان سی این جی سٹیشنزایسوسی اییشن کا کہنا ہے کہ ہم نے گھریلو صارفین کی مشکلات کو مد نظررکھ کر ہفتہ میں دو دن کے لئے گیس کی بندش قبول کی تھی لیکن سوئی گیس حکام جب دل چاہتا ہے گیس کی فراہمی منقطع کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین بھی سڑکوں پرمظاہرے کرتے نظرآتے ہیں۔