اگرحکومت فوری وسائل فراہم کرے تو آئندہ دو سال تک تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند

Jan 16, 2012 | 14:26

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرمبارک مند کا کہنا تھا کہ تھر میں ایک سو پچہتر بلین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے سات سوسال تک کے لیے بجلی حاصل کرسکتے ہیں انکا کہنا تھاکہ انہیں صرف چونسٹھ مربعہ فٹ کا ایک بلاک دیا گیا ہے جس سے تیس سال تک دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجودہے انہوں نے کہا کہ کول گیس سے ڈیزل بھی پیدا کیا جاسکتا ہے جبکہ عنقریب اس سے سستی بجلی پیدا کرنا شروع کردیں گے جس سے تقریبا چار روپے یونٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔ ڈاکڑ ثمر نے کہا کہ گزشتہ سال یکم جولائی سے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی فنڈزجاری نہیں کئے گئے
مزیدخبریں