لاہور ہائیکورٹ کا گورنر پنجاب کی نااہلی کی دائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری قانون کو وفاقی حکومت اور تمام فریقین کے جواب لےکرعدالت میں پیش کرنےکاحکم ۔

دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب غیر قانونی طور پر جنوبی پنجاب میں فنڈز کا استعمال کر رہے ہیں اور سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت گورنر پنجاب کسی بھی سیاسی سرگری میں حصہ نہیں لے سکتے لہذا عدالت انہیں نااہل قراردے۔ عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کا جواب لے کر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جسٹس خالد محمود خان نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری قانون کو اٹارنی جنرل سے وفاقی حکومت اور تمام فریقین کا جواب لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن