کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغازپرتیزی رہی،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

Jan 16, 2012 | 21:23

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمنفی ہوااورانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزارپوائنٹس کی حد سے بھی گرگیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر فرٹیلائزر، سیمنٹ اورانرجی اسٹاکس میں نمایاں تیزی نے انڈیکس کوگیارہ ہزارایک سوپوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھانوے پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار ایک سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی محدود سرگرمیوں کے باعث کاروباری حجم دو کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شئیرزرہا۔ حجم کے اعتبارسے فوجی فرٹیلائزربن قاسم کے شئیرزمیں سب سے زیادہ سودے ہوئے ۔بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بے یقینی نے مارکیٹ کی سرگرمیوں کو محدود رکھا ہوا ہے۔
مزیدخبریں