قومی سلامتی کمیٹی نے میمومعاملے پرتحقیقات کیلئے منصوراعجاز کوچھبیس جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں میمو معاملے کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں رضا ربانی نے کہا کہ میمو معاملے کے مرکزی کردارمنصوراعجاز کو چھبیس جنوری کی دوپہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز جس ملک میں بھی ہوں گے انہیں اس ملک کے سفارتخانے کے ذریعے نوٹس بھجوایاجائے گا۔کمیٹی نے منصوراعجاز،حسین حقانی اورڈی جی آئی ایس آئی کو بھی کہا ہے کہ تئیس جنوری تک میمو معاملے سے متعلق اپنے بیانات کمیٹی سیکریٹیریٹ میں جمع کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن