لاہور (نامہ نگار) پولیس کے سٹیزن فیڈ بیک سیل نے سال 2011 کے دوران پولےس اےمرجنسی 15پر شکایات درج کرانے والے 2469شہریوں سے رابطہ کرکے فیڈ بیک حاصل کیا جبکہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی میں تاخیر کرنے پر سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر کے احکامات پر آٹھ ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ جن ایس یچ اوز کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں ایس ایچ اوتھانہ شادباغ انسپکٹر منور احمد،ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی انسپکٹر محمد اکمل، ایس ایچ اوتھانہ ساندہ انسپکٹر طارق محمود، ایس ایچ او تھانہ نوانکوٹ انسپکٹر محمد جاوید،ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ انسپکٹر شاہد علی، سابق ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر مہدی کاظمی، ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر خالد محمود اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹا¶ن سب انسپکٹر ممتاز حسین شامل ہیں۔